ریاض میں دو فوڈ اسٹورز غیر معیاری چیزیں بیچنے کی وجہ سے بند

ریاج کی وزارت صنعت و حرفت کے ایک میجر آپریشن میں دو وئیر ہاسز کو بند کر دیا گیا۔ان فوڈ اسٹورز میں ڈبوں میں بند خوراک جس کی تاریخ معیاد گزر چکی تھی کو پیک کر کے فروخت کیا گیا تھا۔ اس وئیر ہائعس کا مالک ایک عرب تاجر تھا۔وہ مارکیٹ سے ایسی تمام خوراک کے ڈبے خرید لیتا جن کی معیاد گزر چکی ہوتی ۔اس کے بعد اس خوراک کو ڈبوں سے نکال کر ایک معروف برانڈ کی کمپنی کی بوتلوں میں بند کر کے فروخت کر دیتا تھا۔
چھاپہ مار ٹیم نے بیس ہزار کے قریب مختلف آئٹمز پکڑے ہیں۔ان میں دودھ کے ڈبے،مایونیز،تیل چاول ار چھ ہزار ڈٹرجنٹ اور واشنگ پائوڈر کے ڈبے شامل ہیں۔چھاپہ مار ٹیم نے ناقص خوراک کو محفوظ کرنے و الے ایک گودام کی تحقیق کرنے کے بعد اس دوکان کی نشاندہی کی۔
اس ٹیم نے کئی روز تک علاقہ کی جاسوسی کی اور وہاں کام کرنے والے افراد کی نگرانی کی ۔جس کے نتیجے میں انہیں پتہ چلا کہ گودام کا مالک غیر انسانی اور غیر اخلاقی جرم کا مرتکب ہے ۔جس کے بعد چھاپہ مار کر موقع پر تمام ناقص خوراک قبضے میں لے لی گئی۔
اگلے مرحلے میں اس ٹیم کے کارکن ریاض اور دمام کی مقامی مارکیٹوں سے اس کمپنی کے سپلائی کردہ تمام ناقص مال واپس لے لیں گے۔اس کام میں ملوث افراد کو حرست میں لے کر تحقیق کی جا رہی ہے ۔
اس کے علاوہ سارفین کے ساتھ ایک میٹنگ میں ان سے درخواست کی گئی ہئے کہ وہ تمام ناقص مال واپسکر دیں اور اس کے علاوہ بھی کوئی شکائیت حکام کو بتائیں۔اس مقصد کے لیے اپنی شکایات اس نمبر پر درج کرائیں 1900
Arab news

اپنا تبصرہ لکھیں