رکس ہسپتال اوسلو میں برین ہیمرج کے ممکنہ ایمرجنسی مریضوں کے علاج سے انکار

اوسلو کے معروف یونیورسٹی سے ملحقہ رکس ہسپتال میں برین ہیمرج کے ایسے مریض جنہیں ایمبولنس میں لایا گیا تھا نہیں فوری طبی امداد دینے کے بجائے انہیں ایک اور کلینک بھیج دیا گیا۔بورڈ آف ہیلتھ کے مطابق ان مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
مقامی اخبار وی جی نے انکشاف کیا ہے بورڈ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق اس ہسپتال میں برین ہیمرج کا شکارہونے والے مریضوں کے ساتھ ناروا ء سلوک کیاجا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمبولنس میں کئی مریضوں کو ہسپتال لایا گیا مگر انہیں یہ کہ کر مقامی کلینکو ں میں بھیج دیا گیا کہ اس بات کی رپورٹ لائی جائے کہ آیا مریضوں کے دماغ سے خون بہہ رہا ہے کہ نہیں۔ہیلتھ بورڈ کے رکن Jan Fredrik Andresen جان فریڈرک کے مطابق یہ ایک نا قابل قبول رسک ہے۔
جبکہ ہسپتال کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر Terje Rootwelt تھیریے روٹ ویل کے مطابق وہ اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ ان مریضوں کی مکمل رپورٹس ابھی تک نہیں آئیں۔
NTB/UFN

رکس ہسپتال اوسلو میں برین ہیمرج کے ممکنہ ایمرجنسی مریضوں کے علاج سے انکار“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں