روگ لینڈ صوبے کے بیس تہہ خانے زیر آب

ناروے کے صوبے روگ لینڈ میںہفتے کی رات کو فائر بریگیڈ کے محکمے کو پانی نکالنے کے پمپ اس وقت استعمال کرنے پڑے جب شدید بارشوں کی وجہ سے علاقے میں تہہ خانے پانی سے بھر گئے۔ڈیوٹی آفیسر سوائن اوٹو Svein Otto Kristiansen duty office نے ایک گفتگو میں بتایا کہ خدشہ تھا کہ جب لوگ صبح اٹھ کر تہہ خانوں میں جائیں گے تب تہہ خانوں میں ذیادہ پانی بھر چکا ہو گا۔
محمکہء موسمیات نے اتوار کی صبح اطلاع دی کہ علاقے میں ننانوے اعشاریہ ایک 99.1 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔یہاں سن انیس سو اڑتیس سے بارشیں ریکارڈ کرنے کا نظام موجود ہے ۔نارویجن واٹر سپلائی اور انرجی سپلائی نے ییلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔اسکا مقصد سیلابی ریلے کو کنٹرول کرنا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں