رومی لٹیرے کو نو برس کی قید

ایک چوبیس سالہ رومی شخص کو تین بڑی عمر کی عورتوں کو لوٹنے کے جرم میں نو برس جیل قید کی سزا سنائی گئی۔اس نے دو عورتوں پر تشدد بھی کیا۔یہ فیصلہ اوسلو کی عدالت نے سنایا۔پہلا واقعہ جولائی دو ہزار گیارہ میں پیش آیا جس میں ایک اسی سالہ عورت کو اس قدر پیٹا گیا کہ وہ بیہوش ہو گئی۔جبکہ وہ شخص اسے جنگل میں چھوڑ گیا اور اسکے زیورات لے اڑا۔جبکہ اس رومن شخص نے ستمبر دو ہزار گیارہ میں ایک عورت کو چہرے پر کئی تھپڑ مارے اور اسکی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔یہ شخص اسکے زیورات لے کر فرار ہو گیا۔جبکہ اسی سال ماہ فروری میں اس نے ایک عورت کے سر پر ضربات لگائیں۔جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گئی اور وہ شخص اس عورت کو برف میںچھوڑکر اسکے زیورات اور پرس لے کر فرار ہو گیا۔
یہ شخص موسم خزاں میں پیرس سے گرفتار ہوا ۔اس کے الزامات کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی۔اسے اوسلو جیل کے ملازمین کو دھمکانے کے الزام میں بھی سزا سنائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں