روس کے بمبار اور فائٹر طیارے امریکہ کے قریب پہنچ گئے، جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

روس کے بمبار اور فائٹر طیارے امریکہ کے قریب پہنچ گئے، جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

گزشتہ دنوں روس کے بمبار اور فائٹر طیارے امریکہ کے اتنے قریب پرواز کرتے ہوئے پکڑے گئے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ سی این این کے مطابق روسی فوج کے یہ لڑاکا طیارے امریکی ریاست الاسکا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے انٹرسیپٹ کیے گئے۔ نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس طیارے دو فارمیشنز میں الاسکن ایئرڈیفنس آئیڈنٹیفکیشن زون میں پائے گئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلی فارمیشن میں دو روسی بمبار ، دو روسی فائٹر طیارے اور ایک رشین ایئربارن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول ایئرکرافٹ الاسکا کے ساحل سے 20ناٹیکل میل دور سفر کرتے ہوئے پائے گئے۔ دوسری فارمیشن میں 2بمبار طیارے اور ایک ایئربارن ارلی واررننگ اینڈ کنٹرول ایئرکرافٹ الاسکا کے ساحل سے 32ناٹیکل میل دور سے گزرتے ہوئے پائے گئے۔ نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق ان روسی طیاروں نے کسی بھی موقع پر امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ امریکی جنرل ٹیرنس جے او شاﺅگھنیسی کا کہنا تھا کہ ”روسی طیاروں کا سراغ لگانے سے یہ ثابت ہو گیا کہ نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ “

اپنا تبصرہ لکھیں