روسی صدر نے برفانی پانی میں نہا کر افواہیں پھیلانے و الے لوگوں کو کرارا جواب دے دیا

روسی صدر نے برفانی پانی میں نہا کر افواہیں پھیلانے و الے لوگوں کو کرارا جواب دے دیا 

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے برفانی پانی میں نہا کر صحت سے متعلق افواہوں کا جواب دے دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے روسی صدر کی خراب صحت سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ صحت خراب ہونے کی وجہ سے ان کے اقتدار کی مدت بھی کم رہی گئی ہے لیکن اب روسی صدر نے خود میدان میں آ کر ان افواہوں کا کرارا جواب دے دیا ۔

ڈیلی میل آن لائن کے مطابق روس میں ایک سالانہ رسم آرتھو ڈوکس ایپی فینی کے موقع پر ماسکو میں68سالہ روسی صدر منفی 17ڈگری سنٹی گریڈدرجہ حرارت کے پانی میں نہائے ۔ اس موقع پر روسی صدر صحت مند نظر آرہے تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں