رواں سال کا آخری سورج گرہن ،یہ پاکستان میں کس وقت شروع ہو گا؟جانئے

رواں سال کا آخری سورج گرہن ،یہ پاکستان میں کس وقت شروع ہو گا؟جانئے 

محکمہ موسمیات کے مطابق 14دسمبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوگا۔پیرکو ہونے والا سورج گرہن مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں اس کو بالکل بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی امریکی ملک چلی اور ارجنٹینا میں دکھائی دے گا جہاں یہ مکمل گرہن ہوگا۔جیو نیوز کے مطابق 24 منٹ میں چاند سورج کے سامنے سے گزرے گااور اسے تقریباً 2 منٹ اور 10سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر چھپا دے گااور اس دوران ان ممالک میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھاجائے گا۔ ان دو ممالک کے علاوہ سورج گرہن لاطینی امریکا کے دیگر ممالک اور جنوبی افریقا کے علاوہ بحرالکاہل، اوقیانوس ،بحرہند اورانٹارٹیکامیں جزوی دکھائی دےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 6.34 پرشروع ہوگا اور رات11 بج کر53 منٹ پرختم ہوجائےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں