رمضان المبارک کی مناسبت سے واٹس ایپ نے نئے سٹیکرز متعارف کروادیے

رمضان المبارک کی مناسبت سے واٹس ایپ نے نئے سٹیکرز متعارف کروادیے

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رمضان سے قبل نئے  سٹیکرز متعارف کروادیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے  سٹیکرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیے گئے ہیں۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ  سٹور سے یہ  سٹیکر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گے۔

Image

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے، اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین وائس میسجز کی پلے بیک سپیڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں