دو ہزار اٹھارہ میں لیبیا شام اور کیوگنڈاسے دو ہزار مزید پناہ گزینوں کی ناروے آمد

نارویجن وزارت انصاف اور محکمہء امیگریشن نے اس سال شام ،لیبیا اور کونگو سے دو ہزار پناہ گزینوں کا کاوٹہ جاری کیا ہے۔وزارت انصاف نے امیگریشن ڈائیریکٹریٹ کو پناہ گزینوں کے بارے میں یہ یاد دہاانی کروائی ہے۔وزارت انصاف کے مطابق یوگنڈا کی ڈیموکریٹک ریپبلک سے ایک ہزار پناہ گزین،لبنان میں داخل ہونے والے سات سو شامی پناہ گزین اور لیبیا سے مزید تین سو پناہ گزین لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایک سو بیس پناہ گزین ان مختلف ممالک سے لیے جائیں گے جہاں اس وقت پناہ گزین موجود ہیں۔
یہ کوٹہ ان پناہ گینوں کو دیا جائے گا جو کہ اقوام متحدہ UNHCRمیں پہلے سے رجسٹرڈ ہیں۔مزید یہ کہ انہیں ان ممالک میں جہاں انہوں نے پناہ لی ہوئی ہے وہاں مستقل رہائش کی اجازت نہیں مل رہی۔اس وقت کونگو اور لیبیا پناہ گزینوں کی نقل مکانی کی وجہ سے غربت کا شکار ہیں۔اس لیے ان مشکل حالات میں انسانی ہمدردی کے تحت ناروے ان ممالک سے پناہ گزینوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں