دنیا میں بہترین اور خوشحال زندگی گذارنے کے لیے دس بہترین ممالک میں ناروے دنیا کا خوشحال ترین ملک قرار

Best country 3Best country 4عقیل قادر اوسلو
آرگنایزیشن فور اکانومک کارپوریشن اینڈ ڈیویلپمینٹ
(Economic Cooperation and Development Organization for)نامی تنظیم نے دنیا کے ایک سروے میں دس بہترین ممالک کا انتخاب کیا جن میں لوگ بہترین اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس سروے کو انجام دینے کے لیے تنظیم نے دنیا کے 34 مختلف ممالک کا تجزیہ کیا جس میں فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع، معاشی خوشحالی اور کوالٹی آف انوارمینٹ کو مدنظر رکھا گیا ، تنظیم نے اُن دس ممالک کا انتخاب کیا جنہوں نے ان شعبوں میں سب سے زیادہ اور بہترین کارکردگی دکھائی۔ناروے ان تمام ممالک میں سے بہترین ملک قرار پایا ، تنظیم کا کہنا ہے کہ ناروے کے لوگ بہترین اور خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں اور ناروے کی بیشتر آبادی برسر روزگار ہے اور ناروے میں 100 فیصد تعلیم یافتہ لوگ رہتے ہیں ۔ناروے میں لوگوں کی اوسط عمر 82 سال ہے اور ناروے کا ویلفیئر سسٹم دنیا کے تمام ممالک سے بہتر ہے ۔ اس سروے میں دوسرے نمبر پر آئیس لینڈ، تیسرے پر سویٹزر لینڈ، چھوتھے پر آسٹریلیا،پانچویں پر امریکہ، چھٹے پر کینیڈا، ساتویں پر سویڈن، آٹھویں پرہالینڈ، نویں پرنیوزی لینڈ اور دسویں نمبر پر ڈنمارک ہے۔
Best country 2
اپنا تبصرہ لکھیں