خواتین اسلامک کلچرل سنٹر اوسلو کی طرف سے خواتین کے لیےدو روزہ تفریحی سیر

بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمةالله

hytta 7...

hytta 6.....
اسلامک کلچرل سنٹر نظم خواتین کے تحت خواتین کے لئے دو روزہ تربیتی سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لگ بھگ چالیس افراد نے شرکت کی جن میں نوجوان لڑکیاں اور چند بچے بھی شامل تھے
درس قرآن بےشک زمین و آ

hytta 5....سمان کی تخلیق میں عقلمند لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں کے ذریعے خالقِ اعلیٰ کی تخلیق پر تفکر کرنا سیکھا کہ کس طرح ان قدرتی مناظر کے ذریعے خالق کا پہچانا جا سکتا ہے اور جانا جا سکتا ہے کہ اس کائنات میں کچھ بھی بلا مقصد نہیں ہے
کلمۂ طیبہ کی مثال شجر طیبه ہے ۔۔۔ رب کائنات کی اس خوبصورت تمثیل کو انتہائی گہرائی سے سمجھا گیاقدرتی مناظر کے قریب ہونے کی بنا پر اس مثال سے دل ودماغ کھلتے محسوس ہوئے

hytta12....
درس حدیث الله کی قربت مخلوق کے ذریعے۔۔۔ میں اپنے آس پاس بسنے والوں کے ذریعے رب کا قرب پانےکے طریقوں پر بات ہوئی اور پیارے نبی صلی الله علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ سے یہ بات سیکھنے کی کوشش کی کہ کس طرح اپنی زندگی کی انتہائی مصروفیات مشکلات اور مصائب کے باوجود اپنے سے جڑے ہوئے ہر رشتہ کو اس کا پورا پورا حق دیا جاتاہے
بابرکت مہینے رمضان کی آمدآمد ہے اس لئےرمضان اور تقو یٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رمضان کی خصوصی پلاننگ کی طرف توجہ دلائی گئی تاکہ اس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کو خوب خوب سمیٹا جا سکے گھر والوں خصاصاً بچوں کے ساتھ بیٹھ کر رمضان کی خصوصی پلاننگ کی جائے جس میں ہر فرد اپنی عمر کے مطابق اپنے لئے رمضان کے اہداف مقرر کرے
مختصر دعا کے ساتھ نشست کے پہلے حصے کا اہتمام ہوا جس کے بعد اڑھائی گھنٹے کا وقفہ ہوا

hytta 8.....hytta 4....hytta 3.jpga10......hytta 3.....
یہ وقفہ تفریح سے بھرپور تھا جس میں پہلے ہلکی پھلکی ضیافت کا اہتمام تھا اور اس کے بعد اس ضیافت کو ہضم کرنے کا انتظام تھاایکسر سائز اور مختلف قسم کی چڑھائی کی مشقیں ۔۔۔۔۔جن کو ہر فرد نے خوب انجوائے کیا
پھر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی نشست ہوئی
جس میں الله کی خاطر دوستی ہماری کامیابی پر بات کرتے ہوئے ایک بہن نے احساس دلایا کہ کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنےتعلقات کی بنیاد رب کی رضا پر رکھتے ہیں تو یہ تعلقات ان کی لئے نہ صرف دنیا میں سکون کا باعث بنتے ہیں بلکہ انہیں آخرت کی کامیابیوں تک لے جاتے ہیں
اس کے بعد جنت کے پھول کے حوالےسے بات کرتے ہوئے اپنےگھر والوں کو اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک بنانے کے لئے کچھ اہم کاموں کی طرف توجہ دلائی گئی کہ آپس میں محبت اور اعتماد کے تعلقات پیدا کئے جائیں اور خاص طور سے رمضان کے مہینے کو ٹریننگ کا مہینہ بنایا جائے
خوبصورت دعا کے ساتھ نشست برخاست ہوئی جس کے بعد ظہر و عصر کی نماز جماعت سے ادا کی گئی اور مزیدار قسم کا ڈنر کیا گیا
یہ تو وہ پروگرام تھا جو کہ طے شدہ تھا اس کے علاوہ چائے کے اوقات کے دوران مختلف موضوعات پر ہونے والی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا
مثلاً بچوں کی بروقت شادیاں ۔۔۔۔۔ ڈگریوں کی فکر میں ان کی عمر کے قیمتی اور خوبصورت سالوں کو ضائع نہ کیا جائے۔
جہاں والدین بچوں کو اور بہت ساری دعائیں سکھاتے ہیں وہاں انہیں اچھے ساتھی کے لئے دعا کرنے کی بھی تلقین کی جائے اور اپنی نسلوں میں دین کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کے لئے ایسے ساتھیوں کا انتخاب کریں جو نہ صرف خود ایمان کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہوں بلکہ دین کےراستے میں جدوجہد کرنا ان کی زندگی کا مقصد ہو
رات سونے سے پہلے منفی توانائی اور مثبت توانائی کے حوالے سے خاصی معلومات حاصل ہوئیں جس کے بعد رات سب بہنوں کو بہت سکون کی نیند آئی۔
صبح ناشتے کی میز پر ساس بہو کے اکٹھے یا الگ رہنے پر سیر حاصل بحث ہوئی جس میں مجموعی رائے یہی رہی کہ الگ رہنا زیادہ بہتر ہے تاکہ دونوں اپنے اپنے گھر پر اپنی حکومت بلا شرکتِ غیرے قائم رکھ سکیں ۔
اور گھروں کے درمیان تھوڑےفاصلے دلوں کی قربت کا باعث بنتےہیں باقی ہر کوئی اپنے گھر کے معاملات کو بہتر سمجھ سکتا ہے کہ اس کے لئے کیا بہتر ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس تربیتی وتفریحی ٹرپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
تیس پینتیس منٹ کی واک میں بہت بہت سارے سازوسامان کے ساتھ کیسے سب ایک دوسرے کے دست و بازو بنے اور ہر
اتر ائی و چڑھائی کو ہنسی خوشی برداشت کیا
ہم اپنے رب کے انتہائی مشکور ہیں جس نےہمیں ایسی اجتماعیت کے ساتھ جوڑا کہ جو ہماری مثبت انرجی کو بڑھانے میں ہر لمحہ ہماری معاون ثابت ہوتی ہے

hytta 17.....

اپنا تبصرہ لکھیں