حکومت کے پی ٹی وی کی ماہانہ فیس 100 روپے کرنے کے فیصلے کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

حکومت کے پی ٹی وی کی ماہانہ فیس 100 روپے کرنے کے فیصلے کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام سے وصول کی جانے والی پی ٹی وی کی ماہانہ 35 روپے فیس بڑھا کر 100 روپے کرنا کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف اب ن لیگی رکن حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں 65 روپے اضافے کومسترد کرنے کی قرار دادجمع کروا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ ایوان پی ٹی وی فیس 100 روپے تک بڑھانے کی مذمت کرتے ہیں ، ایوان پی ٹی وی کی فیس میں اضافہ مستردکرتاہے، سپریم کورٹ وفاقی حکومت کے عوام دشمن اقدام کانوٹس لے۔

اپنا تبصرہ لکھیں