حکومت کا 103 سال پرانا ایئر پورٹ ختم کرنے کا اعلان، یہاں کیا بنے گا؟

حکومت کا 103 سال پرانا ایئر پورٹ ختم کرنے کا اعلان، یہاں کیا بنے گا؟ 

حکومت نے لاہور کے 103 سال پرانے والٹن ایئرپورٹ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام 10 تک میں بتایا گیا کہ لاہور کے تاریخی ایئر پورٹ کی جگہ ایک بزنس سنٹر تعمیر کیا جائے گا تاہم اس کی بھاری قیمت درختوں سے محرومی کی صورت میں چکانا پڑے گی۔

اینکر پرسن ریحان طارق کے مطابق والٹن ایئر پورٹ کے اطراف ہزاروں درختوں اور جھاڑیوں پر مشتمل ایک چھوٹا سا جنگل ہے جو کہ والٹن کے اطراف میں بنے کنکریٹ کے جنگل میں بسنے والے ہزاروں افراد کو آکسیجن فراہم کرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہر کا یہ علاقہ سارے شہر میں سب سے کم آلودہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والٹن ایئر پورٹ پر روزانہ 200  سے زائد طلبہ کو پائلٹ بننے کی تربیت دی جاتی ہے، یہاں سات فلائنگ کلب موجود ہیں لیکن بزنس سنٹر بننے سے یہ سلسلہ تھم جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں