حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں شادی کی تقریبا ت پر پابندی عائد کر دی ، کھلے اجتماع میں کتنے لوگ شرکت کر سکیں گے ؟ اعلان ہو گیا

حکومت پنجاب نے شادی ہالز میں شادی کی تقریبا ت پر پابندی عائد کر دی ، کھلے اجتماع میں کتنے لوگ شرکت کر سکیں گے ؟ اعلان ہو گیا 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار ایک مرتبہ پھر تیز ہو گئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2738 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں اور 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی و دیگر تقریبات کی اجازت کھلی جگہ پر ہو گی ، تقریبا میں 300 افراد کے اجتماع ی کی اجازت ہو گی ، عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازمی ہو گا ، پابندی کا اطلاق 31 جنوری تک لاگو رہے گا ۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار 562 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ، پنجاب میں ایک لاکھ12 ہزار 893، خیبرپختونخوا 43 ہزار 359 ، اسلام آباد میں 25 ہزار 719، بلوچستان میں 16 ہزار 642 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 806 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 تعداد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں