حجاب والی عورت پر تھوکنے کا جرمانہ پندرہ ہزار کرائون

اوسلو میں گرو رود کے علاقے میں ایک آدمی کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے ایک اشیائے خوردو نوش کی دوکان پر ایک عورت پر تھوک دیا ۔اس عورت نے حجاب پہن رکھا تھا۔اس آدمی نے اسے مسلمانوں کے خلاف نفرت بھرے کلمات بھی کہے۔پولیس نے اس شخص کے خلاف نسل پرستی نفرت آمیز رویہ اور پر امن شہری کو ستانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس جرم میں اس شخص کو پندرہ ہزار کرائون جرمانہ اور اٹھارہ دن قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔
پولیس حکام کی رائے میں اس شخص کا رویہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستی کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔جبکہ پولیس کے وکیل Oda Karterud . اودا کے مطابق حال ہی میں بننے والے نفرت گروپ کے خلاف پہلی کاروائی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں