جین ا سٹاٹن برگ چین کی ماحولیاتی پالیسی سے متاثر

نو منتخب نیٹو کی چیف جین اسٹاٹن برگ کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ اسٹیٹ چائنا ایک لیڈر ملک ہے خاص طور سے جب وہ بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی آلودگی کے اخراج کوکم کرنے کے لیے مارکیٹ میں آتا ہے۔انہوں نے حال ہی میں آب و ہوا اور معشیت کے عالمی کمشن کو بطور رکن اور ممبر جوائن کیا ہے۔انہوں نے کئی مممالک کے سربراہوں سے اپنے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں بات چیت کی ہے۔انہوں نے معیشت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چائنا اس ضمن میں ایک مثبت کام کرنے والاملک ہے۔یہ صرف ماحولیاتیلودگی ہی ہیں بلکہ چین کے مینیجرز میں دور اندیشی اور سمجھنے کی صلاحیت کے سا تھ فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی حیرت انگیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائنا سے میٹنگ کے دوران انہیں ایک مضبوط سہارے اور بہت صحیح سوچ کا مشاہدہ ہوا جو متاثر کن تھا۔
وہ فضائی آلودگی کے مقابلے کے لیے مارکیٹ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ایک برا سربراہ اور اچھے ملازم کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پہلے ہی اپنے دو سو تیس ملین لوگوں کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا پائلٹ پروگرام متعارف کروا چکا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں