جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں، پاکستان مذاکرات کےذریعے تمام مسائل کاحل چاہتا ہے: ڈاکٹر عارف علوی

 جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں، پاکستان مذاکرات کےذریعے تمام مسائل کاحل چاہتا ہے: ڈاکٹر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے ۔

لاہور میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ، اس لئے ہمیں مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرناچاہیے ،پاکستان خطےمیں امن کا خواہاں ہے اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے ، تعلیم ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔صدرمملکت  نے کہاکہ ہم نوجوانوں کو عصر حاضر کی جدید تعلیم فراہم کرکے ترقی کے اہداف کو حاصل کرسکتے ہیں،عالمی وحدت دنیا کو درپیش ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں اس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ناانصافی اور نارواسلوک سے متعدد سماجی مسائل جنم لیتے ہیں اوراس سے لوگوں میں ذہنی تناؤ اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں