جنت اور جہنم میں جانے والے لوگوں کی تین قسمیں

جنت اور جہنم میں جانے والے لوگوں کی تین قسمیں

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جنت میں سب سے پہلے جانے والے تین قسم کے لوگوں کو میں جانتا ہوں:

1: شہید

2: وہ غلام جو اللہ کے حقوق اور اپنے مالکوں کے حقوق صحیح طو رپر ادا کرتا ہو

3: وہ پاکدامن فقیر جو دستِ سوال دراز کرنے سے بچتا ہے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور میں جہنم میں سب سے پہلے جانے والے تین قسم کے لوگوں کو(بھی) جانتا ہوں

1: وہ بادشاہ جو زبردستی لوگوں پر حکمرانی کرے

2:مال دار جو مال کے حقوق کو پورا نہ کرے

3:غریب آدمی جو متکبر ہو

اپنا تبصرہ لکھیں