جرائم کی روک تھام کے لیے تیس ملین کراؤن کا فنڈ

نارویجن حکومت نے اوسلو میں جرائم کے روک تھام کے لیے تیس ملین کراؤن کے فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔ابھی تک فنڈز پولیس کے محکمہء کو موصول نہیں ہوئے لیکن انہوں نے پہلے سے ہی ہولملیا میں سیوکرٹی بڑھا دی ہے۔بدھ کے روز فائرنگ کرنے والا ملزم تاحال روپوش ہے۔
جمعرات کی شام آربائیدرپارٹی کے سیاستدان اور سٹی کونسل کے ڈائیریکٹر Raymond Johansenہولملیا کے رہائشیوں سے جرائم کی روک تھام کے لیے میٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔جبکہ سوشلسٹ وینسترے پارٹی ایس وی پارٹی کی سیاستدان Kari Elisabeth Kaskiنے ہولملیا میں بڑھتے ہوئے جرائم کے بارے میں تشویش کاا ظہار کیا اور کہا کہ سب سیاستدانوں کو مل کر یہاں کے رہائشیوں کی زندگی کو محفوظ بنانا چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں