تین مشکل سوالوں کا جواب

انتخاب: ممتاز

سلطان نے بھرے دربار میں اپنے چہیتے اور ذھین ترین وزیر ایاز سے تین مشکل ترین سوال پوچھے اور شرط رکھی کہ تینوں کا جواب ایک ہی ہونا چاھئے ورنہ گردن اڑا دی جائگی:

ا۔ دودھ کیوں ابل جاتا ہے؟

2۔ پانی کیوں بہہ جاتا ہے ؟

3۔ سالن کیوں جل جاتا ہے؟

سارے دربار میں سناٹا چھا گیا۔

وزراء کو سانپ سونگھ گیا۔۔۔!
اور سب اپنی اپنی جگہ بیٹھے سوچنے لگے

کیونکہ…..!
سوال ایاز کے لیے تھے اس لیے کسی کے چہرے پہ پریشانی کے کوئی آثار نہیں تھے

کچھ دیر بعد ایاز کی آواز نے سکوت توڑا…..!

بادشاہ کا اقبال بلند ہو
بادشاہ سلامت جان کی امان پاؤں تو عرض کروں؟

سلطان نہایت گرج دار اور رعب دار آواز میں گویا ھوئے

جان کی امان دی جاتی ہے

ایاز نے جواب دینا شروع کیا۔۔۔۔۔۔!!!!

بادشاہ سلامت……..!

فیس بُک…….!
ٹویٹر
اور…………

واٹس ایپ کی وجہ سے

یہ سن کر سلطان کی آنکھوں میں آنسوؤں
کا سیلاب امڈ آیا اور……!
وہ……..!
اپنے شاہی مسند سے اٹھ کر نیچے اترے اور ایاز کو گلے لگا کر فرمایا:

فرینڈ ریکوئسٹ بھیج

اپنا تبصرہ لکھیں