تھرومسو میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں اضافہ

ایک اطلاع کے مطابق تھرومسو یو نیورسٹی میں اچانک پاکستانی طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سویڈن میں حکومت نے طلباء کی اسکالر شپ اور امدادی فنڈز میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے طلباء وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔گو کہ سویڈن کا اعلیٰ تعلیمی معیار ناروے سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔
تھرومسو ناروے کے شمال میں واقع ایک سرد ترین شہر ہے اور اس شہر میں پاکستانیوں کی صرف گنی چنی تعداد آباد ہے۔یہاں یونیورسٹی کی وجہ سے صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی ہی ملازمتیں حاصل کر پاتے ہیں۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں