تارکین وطن ذیادہ تعلیم یافتہ

ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق ناروے میں بسنے والے تارکین وطن مقامی لوگوں سے ذیادہ تعلمی قابلیت رکھتے ہیں۔افریقہ ایشیا اور یورپین ممالک سے آنے والے ترتالیس 43% فیصد تارکین وطن مقامی لوگوں سے ذیادہ تعلیم قابلیت رکھتے ہیں۔یہ تعلیمی استعداد ہائی اسکول اور یونیورسٹیو ں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے افرد سے متعلق ہے۔یہ تما م افراد اپنی تعلیم قابلیت سے کم درجے کی ملازمتیں کر رہے ہیں۔یہ تحقیق سن دو ہزار سات 2007 سے سن دو ہزار بارہ 2012کے درمیانی عرصے میں کی گئی ہے۔
کسی ملازمت کے لیے ذیاد ہ تعلیم یافتہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ایک وجہ یہ ہے کہ مالکان کے نزدیک تعلیم کے علاوہ دوسری خصوصیات ذیادہ اہمیت رکھتی ہیں مثلاً زبان پر عبور نہ ہونا۔اس لیے کئی لوگ خود ہی ایسی ملازمت کا انتخاب کرتے ہیں جہاں ذیادہ تعلیم استعداد کی ضرورت نہ ہو۔مثال کے طور پر ملازمت کرنے والا شخص ایک ایسے علاقے میں رہائش رکھتا ہو جہاں ملازمت حاصل کرنے کے مواقع محدود ہیں۔اس کے علاوہ یہ وجہ بھی اہم ہے کہ ملازمت کرنے والے کی تعلیم نئے ملک سے کتنی مطابقت رکھتی ہے۔جیسے وقلت کی تعلیم بہت اہم ہے لیکن چاہے وہ اس کے آبائی ملک میں کس قدر اعلیٰ ہو اسکی اہمیت دوسرے ملک میں وہ نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ ملازمت حاصل کرنے کے دوران کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک بھی کیا جاتا ہے۔یہ بات معاشرتی تحقیقی کے مرکز سے معلوم ہوئی ہے۔
محقق جون روگ اسٹاڈ کے مطابق انٹر ویو میں بلائے جانے کا چانس اس وقت پچیس فیصد کم ہو جاتا ہے جب درخواستگزار کا نام غیرملکی ہو۔
UR/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں