!! بیچارہ ہاتھی کا بچہ

ایک نو مولود ہاتھی کا معصوم بچہ اس وقت بہت رویا جب ا سکی ماں نے اسے لات مار دی ۔چڑیا گھر کے نگراں عملے نے اسے محض حادثہ سمجھ کر ماں سے دور کر دیا ۔کچھ دیر بعد عملہ اس خیال سے ننھے ہاتھی کو ماں کے پاس لے گیا کہ اب اس کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا ہو گا مگر اب کی بار ننھے ہاتھی کی ماں نے اسے پہلے سے ذیادہ زور کی لات رسید کی ۔ماں کی ممتا کا پیاسا ننھا ہاتھی اتنا دکھی ہو گیا کہ اس کے نگراں عملے کو اسے بہلانے کے لیے کمبل میں لپیٹا نرم بستر پر لٹا کر سہلایا مگر وہ بچہ دکھ کے مارے پانچ گھنٹے تک احتجاجاً روتا رہا۔
یاد رہے کہ جنگلی جانوروں میں ہاتھی سب سے ذیادہ تہذیب یافتہ اور خاندانی روایات کا خیال رکھنے والا جانور ہے۔اس جانور کے ریوڑ میں چھوٹے بڑے جانوروں سے مرتبے کے لحاظ سے سلوک کیا جاتا ہے۔تاہم ہتھنی کی ناراضگی کی واضع وجہ معلوم نہ ہو سکی نہ ہی ہاتھی نے کسی قسم کاا شارہ دیا ۔
California/UFN

2 تبصرے ”!! بیچارہ ہاتھی کا بچہ

اپنا تبصرہ لکھیں