بین الاقوامی تنظیم برائے حقوق اطفال بچوں کے تحفظ میں ناکام

بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ اطفال کے جنرل سیکرٹری گرن سوائن کے مطابق ایف این کی تنظیم ضرورتمند بچوں کو تحفظ دینے کے مقصد کو پورا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ایسے بچے جنہیں مناسب دیکھ بھال نہیں مل رہی یا وہ اپنی بنیادی ضرورتیں پوری نہ ہونے کے خطرے سے دوچارہیں انہیں تنظیم کے اغراض و مقاصد میں شامل نہیں کیا گیا۔سوائن نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ تنظیم ان بچوں کے حقوق کو اہمیت نہیں دے رہی۔
دنیا کی تقریباً تمام ریاستوں نے بچوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے اس کے باوجود ہر روز کئی بچوں کی حق تلفی کی جاتی ہے۔ابی تک ہرسا چھ اعشاریہ چھ ملین بچے مر جاتے ہیں۔سالانہ اٹھاون ملین بچے اسکول کی سہولت کے بغیر پیدا ہوتے ہیں۔جبکہ ایک سو ساٹھ ملین بچے اپنے والدین یا لواحقین جو انکی تربیت کر سکیں کے سائے سے محروم ہیں۔
سوائن نے یہکہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ متاثرہ بچوں کے حقوق پورے کرنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔اس مقصد کے لیے نہ صرف کمزور بچوں کی مدد کی جائے بلکہ ایک ایسے جمہوری معاشرے کی تشکیل دی جائے جہاں ہر بچے کو تحفظ اور ھقوق حاصل ہوں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں