بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر منتقل 

 بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی کوروناکا شکار ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے طیبعت بگڑ گئی ہے اور انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ گلوکارہ لتا منگیشکر کو کورونا کا شکار ہونے پر علاج کیلئے ممبئی کے ’ بریچ کینڈی ‘‘ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، دوران علاج انہیں نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی جس پر گلوکارہ کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا ،

ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہنے کے بعد گلوکارہ کی حالت میں تھوڑی سی بہتری آئی تھی لیکن اب ان کی حالت ایک بار پھر بگڑنے کی وجہ سے انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔لیجنڈری گلوکارہ کی حالت کو نازک قرار دیا جارہاہے ۔

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا تھا اور وہ تقریباً 20 روز تک وینٹی لیٹر پر رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں