بھارت ، پاکستان میں کھیلنے پر رضامند لیکن دراصل کس کے دباؤ پر فیصلہ کیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

بھارت ، پاکستان میں کھیلنے پر رضامند لیکن دراصل کس کے دباؤ پر فیصلہ کیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے دعویٰ کیا  ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نہ ماننے پرہی بھارت اسلام آباد میں پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پرمجبورہوا ہے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی دہلی اور ممبئی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ بہتر ہے، 14 اور 15 ستمبر کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر شیڈول مقابلوں سے قبل بھارت نے عالمی فیڈریشن سے سیکیورٹی کنسلٹنٹ پاکستان بھیجنے پر اصرار کیا ہے جبکہ مقابلوں کوغیرمتنازعہ بنانے کے لیے پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاک آئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ 55 سال کے بعد ڈیوس کپ مقابلے میں شرکت کے لیے آنے والی بھارتی ٹیم کو کسی قسم کا سیکیورٹی مسلہ نہیں پیش آئے گا،5 ہزارسیکیورٹی کیمروں سے لیس دارالحکومت کے ریڈ زون میں شیڈول ان مقابلوں میں بھر پورسیکیورٹی ہوگی جبکہ مقابلوں کوسپروائز کرنے کے لیے غیرملکی امپائرز پاکستان آئیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں