بزنس اسکول اوسلو کے صلوٰۃ روم میں اٹھائی گیری کی وارداتیں

اوسلو کے معروف بزنس ہائی اسکول بی آئی BIکے نماز پڑہنے والے کمرے سے گذشتہ دنوں چھوٹی موٹی چوری کی وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اوسلو بزنس ہائی اسکول میں مسلمان طلباء کی نماز پڑہنے کے لیے ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے۔جہاں مختلف ممالک کے طلباء جو ہائی اسکول میں پڑہتے ہیں نماز پڑہنے کے لیے آتے ہیں۔پچھلے چند روز سے یہاں سے طلباء کے موبائیل گھڑی اور کمپیوٹر چرانے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔اسے ایک افسوسناک حرکت قرار دیا گیا ہے۔اس لیے کہ یہاں طلباء عبادت کے لیے آتے ہیں اور ایسی صورت میں چوری کی وارداتیں نمازی طلباء کے لیے پریشانی اور عدم تحفظ کا باعث ہیں۔
UFN ‚ ’ 

اپنا تبصرہ لکھیں