برفباری میں فریکچر سے بچنے کے سات ٹپس

کیا آپ نے کبھی جوتوں کے اوپر جرابیں پہنی ہیں؟
نہیں تو اب پہن لیں فائدہ کی بات ہے۔۔۔۔۔
مزید پڑہیں۔۔۔۔۔
یہ ٹپس اپنے پیاروں کو فارورڈ کریں جنکا آپ کو خیال ہے۔
برفباری میں چوٹ سے بچنا چاہتے ہیں تو ان سات ٹپس پر ضرور عمل کریں۔
ناروے میں آجکل برفانی موسم ہے اور اس مرتبہ کئی افراد پھسلنے کی وجہ سے چوٹیں لگوا چکے ہیں۔
ہر سال برف سے پھسلنے کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔اس طرح کی چوٹ سے بچنے کے لیے ان سات ٹپس پر عمل کریں

۱۔نوے سالہ آنے کرسٹین نے بتایا کہ آپ جوتوں کے اوپر جوٹ کے دھاگے سے بنی ہوئی جرابیں استعمال کریں تو باکل نہیں پھسلیں گے کیونکہ میں بھی یہی استعمال کرتی ہوں۔
۲۔جوتے پگ ڈیک سول یعنی ایسے جوتے پہن یں جن کا سول سردیوں میں استعمال ہونے والے کیلوں والے ٹائروں سے بنے ہوں۔
۳۔ برف پر آپ ریت یا آتشدان کی راکھ بکھیر دیں تاکہ اسکی پھسلن ختم ہو۔
۴۔ماہر طبیعات بیورن نے کہا کہ آپ پینگوئن کی طرح آگے پیچھے ہو کر چلیں
۵۔زمین پر اپنے قدم زور سے مار کر چلیں ایسے کہ جوتے زمین میں دھنس جائیں
۶۔جوتوں کے گرد زنجیر استعمال کریں جو برف پر گرنے سے روکتی ہے
۷۔ جوتوں کے نیچے کیل لگوا لیں۔ضروری نہیں کہ آپ نئے موٹے سول والے جوتے ہی خریدں بلکہ آپ پرانے جوتے کے سول کے نیچے بھی کیل لگا کر کام چلا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں