برطانیہ میں کس ملک سے تعلق رکھنے والوں کو سب سے زیادہ تنخواہ ملتی ہے؟ پاکستانیوں کا کون سا نمبر ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

برطانیہ میں کس ملک سے تعلق رکھنے والوں کو سب سے زیادہ تنخواہ ملتی ہے؟ پاکستانیوں کا کون سا نمبر ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

برطانوی محکمہ شماریات نے پہلی بار نسلی اعتبار سے لوگوں کی آمدن کے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس کے مطابق کون سے ملک کے لوگوں کی برطانیہ میں کتنی تنخواہ ہے اور ان میں پاکستانیوں کا نمبر کون سا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی۔ میل آن لائن کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں مقیم چینی اور بھارتی شہری سب سے زیادہ کماتے ہیں جن کی تنخواہ اپنے گورے ہم منصبوں کی نسبت بھی اوسطاً12فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ چینیوں اور بھارتیوں میں بھی چینی پہلے نمبر پر آتے ہیں جن کی آمدنی سب سے زیادہ ہے اور دوسرے نمبر پر بھارتی شہری ہیں۔ یہ لوگ برطانوی شہریوں سے بھی زیادہ کماتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2018ءمیں فی گھنٹہ تنخواہ کے لحاظ سے پاکستان کا آٹھواں نمبر تھا۔ پہلے نمبر میں چینی شہری 15.75پاﺅنڈفی گھنٹہ، دوسرے نمبر پر بھارتی 13.47پاﺅنڈ، تیسرے نمبر پر کئی مغربی و یورپی ممالک کے شہری 12.33پاﺅنڈ، چوتھے نمبر پر برطانوی شہری12.30پاﺅنڈ، پانچویں نمبر پر ایشیائی ممالک کے شہری11.55پاﺅنڈ، چھٹے نمبر پر سیاہ فام افریقی، جزائرغرب الہند کے شہری 10.92پاﺅنڈ، ساتویں نمبر پر انہی ممالک کے دیگر نسلی گروپ 10.92پاﺅنڈ، آٹھویں نمبر پر پاکستانی شہری 10پاﺅنڈاور نویں نمبر پر بنگلہ دیشی 9.60پاﺅنڈ فی گھنٹہ تنخواہ لیتے رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں