برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

 برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

برطانیہ میں پاکستانی بیرسٹر راشد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جن کے کاروبار ہیں وہ برطانیہ میں اپنی فرنچائز کھول سکتے ہیں اور پاکستان سے کام کرنے والوں کو بھی لا سکتے ہیں ۔ ڈیلی پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی برطانیہ سے علیحدگی کے بعد برطانیہ میں بہت زیادہ تبدیلیاں کی جائیں گے اور برطانیہ دوسرے ممالک سے آنے والوں کے لیے نرمیاں پیدا کرے گا ،برطانیہ اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گا ،سب چیزیں طے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاکستان میں کاروبار ہے اور بڑی کمپنیاں ہیں وہ برطانیہ میں اپنی شاخیں کھول سکتے ہیں،اس کے ساتھ تعلیم کے لیے آنے والے طلبہ کے لیے بھی پہلے سے زیادہ نرمی کر دی گئی ہے۔بیرسٹر راشد اسلم نے کہا کہ ورک پرمٹ کے لیے افراد بھی پہلے سے زیادہ پروسیس میں نرمی پائیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنے مستقبل کو سیو کرنے کے لیے دوسرے ممالک سے کاروباری افراد کو لاکر اپنی معیشت کو پروان چڑھے گا، یورپی یونین سے علیحدگی سے پہلے ھی نئی حکمت عملی طے کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں