بحری جہاز زمین پر پھسل گیا

ہفتہ کی صبح تیز و تند سمندری ہوائوں اور طاقتور لہروں نے مل کر لوفو تھن کے ساحل پر کھڑے بحری جہاز کو ساحلی زمین پر دھکیل دیا۔تفصیلات کے مطابق مارکو پولو نامی بحری جہاز گراودال میں ایک ہزار سے ذائد مسافروں کے ساتھ ساحل پہ کھڑا تھا کہ تیز ہوائوں اور سمندری لہروں کی وجہ سے وہ ساحلی زمین پرپھسل گیا۔کئی بحری جہازوں نے مل کر اسے سمندر میں واپس دھکیلنے کی کوشش کی۔جبکہ چار سومسافروں نے وہ وقت جہاز کے عرشے پہ گزارا۔باقی مسافر چھوٹی کشتیوں کے ذریعے قریبی مارکیٹ میں نمائش دیکھنے چلے گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں