ایک کروڑ روپے میں مردوں کے جسم میں کیل ڈالنے والی سرجری، جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے کہ لوگ دھڑا دھڑ کروارہے ہیں

ایک کروڑ روپے میں مردوں کے جسم میں کیل ڈالنے والی سرجری، جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے کہ لوگ دھڑا دھڑ کروارہے ہیں

جس طرح حسن میں اضافے کے لیے خواتین پلاسٹک سرجری کرواتی ہیں، اسی طرح مردوں میں قد بڑھانے کے لیے ایک سرجری تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس کی لاگت کروڑوں روپے ہے، لیکن اس کا طریقہ ایسا ہے کہ سن کر ہی آدمی خوفزدہ رہ جائے۔ انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اس سرجری کی قیمت 76ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ 17لاکھ روپے) تک ہے۔ اس سرجری میں آدمی کی ٹانگوں کی ہڈیاں توڑ کر ان میں کیل ڈالے جاتے ہیں جس سے ان کا قد بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر کیون ڈیبی پرشڈ نے 2018ءمیں ’دی لمب پلاسٹ ایکس انسٹیٹیوٹ‘ کے نام سے امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک کلینک بنایا تھا جس میں انہوں نے یہ سرجری کرنی شروع کی تھی۔ اب تک وہ 30سے زائد لوگوں کے قد میں اضافہ کر چکے ہیں جن میں خود سرجنز، وکلائ، سرمایہ کار اور دیگر بڑی شخصیات بھی شامل ہیں۔اس آپریشن میں مریض کی ٹانگ کاٹ کر اس کی ہڈی کے خالی حصے میں نٹ بولٹ لگادیئے جاتے ہیں جو کہ ٹانگ کی بافتوں کو مستقل طور پر کھینچ کر لمبا کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ ”یہ طریقہ علاج خاص طور پر فوج میں گولیاں لگنے سے یا ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کے لیے ہے تاہم ایسے لوگ بھی بڑی تعداد میں ہیں جو چھوٹے قد کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں اور اپنے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ ہم ان پر بھی یہ طریقہ اپناتے اور ان کے قد میں اضافہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں