ایک اور آفت آنیوالی ہے ، اب پاکستانی سیلاب سے نمٹنے کی تیاری کرلیں، وارننگ جاری کردی گئی

ایک اور آفت آنیوالی ہے ، اب پاکستانی سیلاب سے نمٹنے کی تیاری کرلیں، وارننگ جاری کردی گئی

صوبائی وزیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ مون سون میں بارشیں 10فیصد اضافی ہونے کی توقع ہے۔اس میں ممکنہ فلڈ سے بچاؤ کےانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

قبل ازیں صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے مون سون میں بارشوں کی صورتحال اور ممکنہ فلڈ کے بارے بریفنگ ی جس کے بعد صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ مون سون کے دوران دس فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے تاہم لاہور سمیت تمام اضلاع کوضروری انتظامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ انتظامات قبل از وقت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی، حمید اللہ ملک، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق فاروقہ، عمران مغل اور احمد حسن رانجھا سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔

لاہورمیں حالیہ بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، مطلع آبرآلود ہونے سے شہر میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔