ایف بی آئی نے امریکی اخبار سے آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا

ایف بی آئی نے امریکی اخبار سے آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) نے ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں امریکی اخبار کا آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگا ہے۔یو ایس اے ٹوڈے کی انتظامیہ نے مطالبے کی مزاحمت کرتے ہوئے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

امریکی اخبار یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق ایف بی آئی کے وارنٹ میں مضمون کو کلک کرنے والوں کے آئی پی ایڈرس، فون نمبرز اور دیگر نجی معلومات مانگی گئی ہے، یہ مطالبہ آزادی صحافت کے تحفظ کی واضح خلاف ورزی ہے۔یو ایس اے ٹوڈے نے کہا کہ ان کی ویب سائٹ پر کون کیا پڑھتا ہے؟یہ معلومات حکومت کو فراہم کرنے پر مجبور کیا جانا پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکی سپریم کورٹ اپنے ایک سابقہ فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کسی پبلشر کو اپنے صارفین کی شناخت افشا کرنے کا پابند بنانا در حقیقت پریس کی نگرانی کا آغاز ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں