ایشیاءکی 100 ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی واحد یونیورسٹی

ایشیاءکی 100 ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی واحد یونیورسٹی

کواکیوریلی سائمنڈز نامی ادارے کی طرف سے ایشیاءکی ٹاپ یونیورسٹیوں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں چوٹی کی 100یونیورسٹیوں میں پاکستان کی صرف ایک یونیورسٹی شامل ہو سکی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ادارے کی طرف سے ایشیاءکی کل 650یونیورسٹیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن میں پہلی 100بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایشیاءکی بہترین قرار پانے والی تمام 650یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 45یونیورسٹیاں شمار کی گئی ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا اس درجہ بندی میں 76واں نمبر ہے۔ فہرست میں جن باقی پاکستانی یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں قائداعظم یونیورسٹی 106نمبر پر، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)121نمبر پر، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد146نمبر پر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)175نمبر پر اور یونیورسٹی آف پنجاب 178نمبر پرآئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں