اپنے ذہن کو جگائیے

اپنی ذہنی صلاحیتوں کو متحرک کیجیے۔اس کے لیے کوئی نئی زبان سیکھیے،کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کیجیے،کسی ایسی کتاب کا مطالعہ کیجیے جو نہ صرف آپ کے ذہن کو بیدار کرے بلکہ کسی کام کو کرنے کی ترغیب بھی پیدا کرے۔باغبانی کیجیے یا پھر کسی ایسی دلچسپی کے مطابق کوئی نئی مسروفیت تلاش کریں ۔کرییسنٹ سینٹر فار گریٹک کئیر ٹورنٹو کی ماہر نفسیات اینجلا ٹرائر کا کہنا ہے کہ جو لوگ بڑہاپے میں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں ان میں پاگل پن کے بڑہنے کی شرح کم ہو جاتی ہے۔اس طرح کی سرگرمیاں دماغ کے ساتھ ساتھ جسم کو بھی صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کیونکہ نئے مقاصد اور ترجیحات زندگی میں نا قابل یقین حد تک نئی روح پھونک دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں