اپنے ذہن کو بچایئے

جدید ریسرچ نشاندہی کرتی ہے کہ کم چکنائی والی غذائیںہمارے حافظے اور سیکھنے کی صلاحیت کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ماہر غذائیت اور ٹورنٹو کے ایک فیلڈ ایپلائیڈر ریسرچ یونٹ کے ساتھ ریسرچ کرنے والی خاتون کیرلگرین وڈ نے چار سال پہلے چوہوں پر کی جانے والی اپنی تحقیق سے یہ ثابت کیا کہ جن چوہوں کو ذیادہ چکنائی والی غذائیں کھلائی گئیںان کے حافظے اور سیکھنے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا۔تب سے یہ تحقیق انسانوں پر بھی درست ثابت ہو چکی ہے۔
ہمارے ملک کی آبادی کا بیشتر حصہ کھانے میں فراوانی سے گھی تیل اور چکنائی استعمال کرتا ہے اورغذا کو مزید ذائقہ دینے کے لیے عموماً گھی کی ذیادہ مقدار رکھی جاتی ہے جو اکثر بد ہضمی کا باعث بنتی ہے۔تقریباً بیس بیماریاں ایسی ہیں جن کی ابتداء بد ہضمی سے ہوتی ہے۔لہٰذا چکنائی کی مقدار کم سے کم رکھیں اور اپنے جسم کو بیماریوںکا گھرنہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں