اپنی شادی کی تقریب سے دولہا فرار

                ضرورت سے زیادہ اظہار محبت نے شادی کو  اکھاڑے میں بدل دیا
                                                                                                                        رپورٹ  وسیم  ساحل

  بھارتی ذراہع ابلاخ کے مطابق بھارتی شہر علی گڑھ میں ہونے والی ایک شادی کو دولہے کی بھابھی کے ضرورت سے زیادہ اظہار محبت نے لڑائی کے اکھاڑے میں بدل دیا اور بیچارہ دولہا خالی ہاتھ بمشکل جان بچا کر نکل پایا۔

پولیس کے مطابق دولہے کی بھابھی تقریب کے دوران بہت جذباتی ہو گئی اور اس نے نہ صرف دلہن کے سامنے دولہے کا قابل اعتراض بوسہ لیا بلکہ اسے زبردستی کھینچ کر اس کے ساتھ رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔

بھابھی کی  ضرورت سے زیادہ اظہارمحبت اوربھری تقریب میں براتیوں کے سامنے

یہ منظر دیکھ کر دلہن کا خاندان مشتعل ہو گیا اور دونوں اطراف کے دوران کھلی جنگ شروع ہو گئی جس کے دوران دلہن والوں نے دولہے کو یرغمال بنا لیا۔ خوش قسمتی سے تقریب میںعلی گڑھ شہر کے میئر بھی موجود تھے جنہوں نے کوشش کرکے دولہے کو آزاد کروایا۔ اگرچہ دولہا اپنے ساتھ دلہن کو تو نہیں لے جا پایا البتہ دلہن کے مشتعل خاندان سے رہائی پانے پر خاصا خوش نظر آیا۔رہائی پاتے ہی وہ اپنے چند رشتہ داروں کے ساتھ تیزی سے اپنے گھر کی طرف فرار ہو گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں