آسٹریا، لاک ڈاؤن میں 7 فروری تک توسیع

آسٹریا، لاک ڈاؤن میں 7 فروری تک توسیع

آسٹریا کے وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے بغیر کسی نرمی کے تیسرے لاک ڈاؤن کی مدت 25 جنوری سے بڑھا کر سات  فروری تک کردی۔

آسٹریا ابھی بھی زیادہ وقت تک لاک ڈاؤن میں رہے گا جیسا کہ آج صبح حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لاک ڈاؤن کم از کم سات فروری تک برقرار رہے گا۔ وزیراعظم سیبسٹین کرز نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاؤ کے ساتھ توسیع کی دلیل دی جو ممکنہ طور پر پچھلی شکل سے کہیں زیادہ متعدی بیماری ہے۔

آسٹریا میں آٹھ فروری سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا تاہم کاروبار اور دیگر سرگرمیوں کی انتہائی سخت پابندیوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں