اوسلو میں چھرا مارنے کی واردات

ایک آدمی کو دوسرے آدمی نے چہرے پر چھرا مار کر زخمی کر دیا۔ اتوار کی شام کو اوسلو کے استور گھاتا
Stor Gata میں ایک چونتیس سالہ شخص کو چھرا مار دیا گیا۔موقع پر موجود عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور شخص اسے چھرا مارنے کے بعد قریبی چرچ کی جانب بھاگ گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص ہوش میں تھا جب اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
عینی شاہدوں کے مطابق چھرا مارنے والے شخص کا تعلق نشہ بیچنے والے گروہ سے تھا۔پولیس نے موقع پر موجود لوگوں سے سوالات کیے اور اسے ڈھونڈنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں