اوسلو میں ٹی ٹائم کی ثقافتی تقریب

اوسلو میں ٹی ٹائم کی ثقافتی تقریب

رپورٹ شازیہ عندلیب
ہفتہ کے روز آلنا بی دیل اوسلو کی لائیبریری میں ٹی ٹائم کی ایک ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب کا مقصد چار مختلف براعظموں کی ثقافتوں اور رہن سہن کو متعارف کروانا تھا۔ اس مقصد کے لیے مختلف ممالک کے نمائندوں نے اپنے اپنے مہمان خانے سجائے۔ہر مہمان خانے کو اسی ملک کے مخصوص ثقافتی اسٹائل اور اشیاء سے سجایا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ وہاں کی روائیتی چائے اور اشیائے خور دو نوش سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔
پاکستان کا مہمان خانہ ادبی تنظیم دریچہ کے زیر اہتمام سجایا گیا تھا۔اس کے فعال اراکین اور انتظامیہ میں ڈاکٹر ندیم،محمد ادریس اور مینا اختر شامل تھیں۔محمد ادریس نے مہمان خانے اور داخلی دروازے کی آرائش روائتی طریقے سے کی ۔جبکہ مینا سعودیہ اختر ڈھولک کی تھاپ پر خواتین کے ساتھ پاکستان کے شادی بیاہوں کے گیت گا رہی تھیں۔ڈاکٹر ندیم صاحب چائے کے ٹیبل پر موجو د تھے اور محمد ادریس مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے۔ ہال میں مہمانوں کی کافی رونق تھی۔بارش کے باوجود مہمان خاصی تعداد میں تقریب میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے تھے۔تقریب کے منتظم اعلیٰ فیصل قریشی بھی مہمانوں کو خوش آمدید کہ رہے تھے۔تقریب میں مختلف ممالک کے لوگ بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔ہر طرف خاصی گہما گہمی اور چہل پہل تھی۔اس قسم کی تقریبات مختلف علاقوں میں ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس لیے ایسی تقریبات کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے ۔تاکہ مضبوط بنیادوں پر  ایک کثیر ثقافتی معاشرہ تکمیل پا سکے۔
مجموعی طور پر تقریب بہت کامیاب اور بھرپور تھی۔یہاں ہر عمر اور طبقے کے لوگ موجو دتھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں