انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے ٹور اور سیمینار میں شرکت

نمائندہء خصوصی


بدھ کی دوپہر تیرہ ستمبر بدھ کی دوپہر انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے جھیل سون وائن پر ٹور کا پروگرام بنایا گیا۔ٹور میں پاکستانی اور انڈین خواتین نے شرکت کی۔ ٹور کے بعد گروپ نے نفسیاتی صحت کی تنظیم کے تحت ہونے والے سیمینار میں شرکت کی۔

ٹور میں خواتین نے جھیل کے گرد تین کلومیٹر کے فاصلے پر واک کی۔اس کے بعد سب نے جھیل کے کنار ے موجود بنچوں پر کھانا کھایا۔اس کے بعد گیت گائے، لطیفے اور پہیلیاں سنائیں اور ایک دلچسپ کھیل کھیلا۔
ٹور کے بعد تمام خواتین خود کو بہت ہلکا پھلکا اور چست محسوس کر رہی تھیں۔
تمام خواتین نے اس ٹور کو ایک کامیاب ٹور قرار دیا۔اس بات کی خواہش کی کہ اس طرح کے ٹورز اکثر

ہونے چاہیں۔
ٹور کے بعد انٹر کلچرل گروپ نے انٹرنیشنل ہیلتھ تنظیم کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔
source urdufalak.net news desk

اپنا تبصرہ لکھیں