امریکہ میں دو سالہ بچے کے ہاتھوں ماں کا قتل

ایک امریکی شاپنگ سینٹر Walmart میں ایک انتیس سالہ عورت Veronica Rutledge اپنے دو سالہ بچے کے ہاتھوں پستول کی گولی چل جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق انتیس سالہ امریکی خاتون اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ شاپنگ کے لیے گئی۔جبکہ اس کے دو سالہ بچے کو بچہ گاڑی کی جیب سے ایک پسٹل ملا۔اس نے اسے چلایا ور گولی اسکی ماں کو لگی جو موقعہ پر جاں بحق ہق گئی۔پولیس کے آنے تک بچے کی ماں دم توڑ چکی تھی۔
شاپنگ سینٹر میں خود کار کیمروں سے واقعہ کی مکمل فلمبندی ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد موقع کے گواہ بھی ہیں۔اس واقعہ کے بعد بدھ کے روز یہ شاپنگ سینٹر بند رہا۔جبکہ چشم دید گواہوں کو اس حادثہ کی وجہ سے اسٹریس کوکنٹرول کرنے کے لیے نفسیاتی ڈاکٹر کی فری سروس کی پیشکش دی گئی ہے۔
UFN/NTB

2 تبصرے ”امریکہ میں دو سالہ بچے کے ہاتھوں ماں کا قتل

اپنا تبصرہ لکھیں