امدادی سمندری کشتی کا لاپتہ اہلکار بازیاب

نارویجن امدادی سمندری گشتی کشتی صائم پائلٹ پر کام کرنے والا تئیس سالہ اہلکار جو کہ سوموار کے روزکشتی کے لنگرانداز ہونے کے دوران لا پتہ ہو گیا تھا۔وہ بدھ کے دن زندہ سلامت بازیاب ہو گیا ہے اور بدھ کی رات اطالوی شہر کیٹنیا سے ملا ۔گم ہونے والے اہلکار نے اپنی گمشدگی کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔تاہم کشتی کے عملے نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا ہے کہ وہ انہیں زندہ سلامت واپس مل گیا ہے۔
امدادی کشتی پر کام کرنے والا یہ اہلکار اس وقت لا پتہ ہو گیا تھا جب یہ کشتی اٹلی کے سمندر کے ایک ساحل پر دو دن کے بعد کام سے وقفہ لینے کے لیے ساحل پر لنگر انداز ہوئی تھی۔جس وقت کشتی کی روانگی کا قت آیا روانگی کا ا لارم بجایا گیا۔تئیس سالہ میٹروس کو ن کشتی میں نہ پا کر اسے تلاش کیا گیا اور مقامی پولیس کو رپورٹ گمشدگی لکھوائی گئی۔جبکہ اطالوی پولیس ا ور نارویجن کشتی کے عملے نے مل کر اس کی تلاش دو روز تک جاری رکھی۔
تئیس سالہ اہلکار کی بازیابی کے بعد اس کے گھر والے اسے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ اس کی جگہ ایک اور اہلکار ڈیوٹی پر آ گیا ہے ۔یہ امدادی کشتی سمندر میں پناہ گزینوں کی کشتیوں کی مدد کے لیے گشت کرتی ہے۔
NTB/UFNn

اپنا تبصرہ لکھیں