الزائمر کے تدارک میں میوے ایک مفید غذا

نادیہ فاطمہ رضوی
جدید تحقیق میں یہ معلوم کیا گیا ہے کہ گری دار میوے مثلاً بادام اخروٹ اور پستہ وغیرہ الزائمر کے تدارک میں مفید ہیں۔یہ اگر شام کی چائے کے ساتھ یا دو کھانوں کے درمیان استعمال کیے جائیں تو انسان کا ذہن بڑہاپے کی عمر میں بھی بہت کام کرتا ہے۔اس کی یاد داشت عمدہ رہتی ہے اور وہ کوئی بھی کام آسانی سے نہیں بھولتا۔اس ضمن میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گری دار میوے،بیجوں اور زیتون کے تیل میں پایا جانے والا تیل اور وٹامن ای الزائمر کے مرض کو بھگاتا ہے اور اس سے یقینی تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایسے بوڑھے اور ریٹائرڈ افراد جن کے خون میں اس وٹامن کی مقدار ذیادہ تھی ان میں اس مہلک بیماری سے تحفظ کے مواقع نصف تھے بنسبت ان کے جن کے جسموں میں وٹامن ای کی مقدار کم پائی گئی تھی۔گری دار میوے ہمیشہ وٹامن ای کا عمدہ ذریعہ ہوتے ہیںجو ڈیمشیاء یعنی بڑھاپے میں بھولنے والے مرض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔تاہم عالمی فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اس وٹامن کی ذیادہ مقدار خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ان نتائج میں بتایا گیا ہے کہ مغزیات اور تیل آنے والے برسوں میںانسانی ذہن کو سستا ور ذائقہ دار ذریعہ فراہم کر سکتے ہیں۔
برطانیہ میں ہر برس چار لاکھ کے لگ بھگ افراد اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔اور ہر روز اس مرض کے پانچ سو مریض تشخیص کیے جاتے ہیں۔
سویڈن میں تحقیق کاروں نے د و سو بتیس افرادکے خون کے نمونے لیے ان سب کی عمریں اسٹڈی کے آغاز میں اسی سال یا اس سے زائد تھیں۔اور وہ سب ڈیمشیا سے آزاد تھے لیکن چھ سال بعد ستاون افراد ڈیمشیاء میں مبتلاء ہو گئے۔یہ بات جرنل آف الزائمر ڈیزیز کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔تاہم جن لوگوں میں وٹامن ای کی مقدار اسٹڈی کی ابتداء میں ذیادہ تھی ان میں اس مرض میں مبتلاء ہونے کی تعداد نصف تھی۔
ریسرچ کی سربراہ نے کہاکہ وٹامن ای آٹھ قدرتی اجزاء کی ایک فیملی ہے۔انہوں نے ان اجزاء میں سے صرف ایک پر تحقیق کی ہم نے یہ مفروضہ قائم کیا کہ وٹامن ای کے تما م فیملی ممبرز الزائمر کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اگر اس کی توثیق ہو گئی تو اسے افراد اور معاشرے دونوں میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ عام آبادی میں ڈیمشیاء کا ستر فیصد پچھتر سال سے ذیادہ عمر کے افراد میںہوتا ہے۔اور یہ اسٹڈی یہ بتاتی ہے کہ وٹامن ای اسی سال سے ذائد عمر کے افراد میں ڈیمشیاء سے تحفظ دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں