افطاری کیلئے گھر پر مزیدار چکن پکوڑا بنانے کی ترکیب

افطاری کیلئے گھر پر مزیدار چکن پکوڑا بنانے کی ترکیب

افطاری کیلئے گھر پر چکن پکوڑا بنانے کی ترکیب انتہائی آسان ہے جس کی تیاری میں صرف 15 اور پکانے میں 25 منٹ لگتے ہیں۔ ذیل میں ہم چار لوگوں کیلئے چکن پکوڑا بنانے کی ترکیب بیان کر رہے ہیں۔

اجزاء

مرغی کا گوشت(بغیر ہڈی کے) ایک کلو

آئل تلنے کے لئے حسب ضرورت

سرخ مرچ دو چمچ یا حسب ذائقہ

دھنیا پاؤڈر ایک چمچ

ہلدی آدھا چمچ

سفید مرچ(پسی ہوئی) آدھا چمچ

پیاز درمیانی سائز کی ایک

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

پانی دو کپ

بیسن دو کپ

خشک دھنیا دو بڑے چمچ

بنانے کا طریقہ

گوشت کو اچھی طرح دھولیں۔دیگچی میں دوکھانے کے چمچ آئل ڈال کر گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں۔جب پیاز گلابی ہو جائے تو ادرک‘لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد نمک‘سرخ مرچ‘ہلدی‘سفیدمرچ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ جب مصالحہ آئل چھوڑ دے تو گوشت ڈال کر 5 سے 7 منٹ تک ہلائیں۔ اب اس میں دو کپ پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھک دیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔پانی خشک ہونے پر چکن تیار ہو جائے گا۔

پکوڑے بنانے کے لئے بیسن تیار کریں اس میں آدھا چمچ نمک‘آدھا چمچ ہلدی‘لال مرچ آدھا چمچ اور خشک دھنیا اور پانی ڈال کر پیسٹ بنائیں۔

اب چکن کے ٹکڑوں کو باری باری بیسن میں ڈبونے کے بعد تل لیں اور گولڈن ہونے پر نکال کر گرما گرم کھالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں