اس طرح کے کپڑے پہن کر جہاز پر بیٹھنا چاہیے؟ ائیرہوسٹس نے سب سے بڑا راز بے نقاب کردیا، جانئے وہ بات جو آپ کا بڑا فائدہ کرواسکتی ہے

اس طرح کے کپڑے پہن کر جہاز پر بیٹھنا چاہیے؟ ائیرہوسٹس نے سب سے بڑا راز بے نقاب کردیا، جانئے وہ بات جو آپ کا بڑا فائدہ کرواسکتی ہے

فضائی سفر کے دوران مفت سیٹ اپ گریڈ کروانا بھی گویا ایک فن ہے اور مسافر کا پہناوا اس میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، کیونکہ اگر کسی مسافر نے انتہائی بے ڈھنگا لباس پہن رکھا ہو تو اسے دیکھتے ہی عملہ اس کی سیٹ اپ گریڈ کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ اب ایک برطانوی ایئرہوسٹس نے ایسا لباس بتا دیا ہے جو سیٹ اپ گریڈ کرانے کے لیے بہت مناسب ہوتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فضائی سفر کے دوران خواتین کو سمارٹ ٹراﺅزر اور بلیزر پہننا چاہیے یا پھر ایک ڈریس، اور مردوں کو شرٹ اور کاٹن کی پینٹ یا ٹراﺅزر پہننا چاہیے۔ جس مرد یا خاتون نے یہ لباس پہن رکھے ہوں عملہ انہیں سیٹ اپ گریڈیشن میں ترجیح دیتا ہے۔“

ایئرہوسٹس کا کہنا تھا کہ ”فضائی سفر کے دوران جینز اور ٹرینرز ہر گز نہیں پہننے چاہئیں۔ اس کے علاوہ ڈیزائنر ملبوسات بھی سیٹ اپ گریڈیشن کے لیے مناسب نہیں ہوتے۔آپ کو فضائی سفر میں ایسا لباس پہننا چاہیے جس سے لگے کہ آپ اکثر فضائی سفر کرتے رہتے ہیں۔ لباس کے ساتھ ساتھ مسافروں کو چاہیے کہ وہ عملے کے کسی فرد کو بلا کر انتہائی نرمی کے ساتھ ان سے فرسٹ کلاس کی خالی سیٹوں کے بارے میں استفسار کریں اور اپ گریڈیشن کی درخواست کریں۔ اگر آپ کا لباس مناسب اور عملے کے ساتھ رویہ خوشگوار ہوا تو آپ کی سیٹ فوری اپ گریڈ کر دی جائے گی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں