اسکینڈینیوین ممالک میں تحریک انصاف کے عہدے داروں کے احتجاجی استعفٰے

تینوں اسکینڈینیوین ممالک ناروے سویڈن اور ڈنمارک میں تحریک انساف کے عہدے داروں نے چند مفاد پرستوں کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن خراب کرنے پر احتجاجی طور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ایک وفد تحریک انصاف کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کے لیے اسکینڈینیوین ممالک میں آیا۔یہ فنڈ ان ممالک میں پروگراموں کے ذریعے اکٹھے کیے جانے تھے۔سب سے پہلے بالترتیب ڈنمارک ناروے اور سویڈن میں یہ پروگرام کیے گئے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان پروگراموں کے انعقاد کے لیے پاکستان سے آنے والے نام نہاد تحریک انصاف کے وفد نے پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے نہ تو رابطہ کیا اور نہ ہی انہیں اس سلسلے میں کوئی با ضابطہ اطلاع دی۔جب اس سلسلے میں پارٹی عہدے داروں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے اصل سورتھال معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہیں کوئی خاطر خواہ جواب نہ ملا۔اس سورتحال سے پارٹی کے مخلص عہدے داروں کے زبردست ٹیس پہنچی کیونکہ اس پروگرام کا مقصد پارٹی کی روح کو نقسان پہنچانا اور صرف ذاتی مفادات حاصل کرنا تھا۔یہ لوگ جو بظاہر پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں درحقیقت پارٹی کو اپنے ہاتھوں سے مروا رہے ہیں۔انکا مقصد پارٹی کے مخلص ورکرز کو بائی پاس کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں