اسلامک کلچرل سینٹر میں چارروزہ سمر اسکول کا آغاز

اسلامک کلچرل سینٹر اوسلو تھوئین گھاتا میں آج یعنی یکم اگست سے پہلی کلاس سے ساتویں کلاس تک سمر سکول کا آغاز کیا گیا ہے۔اس میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کے بچوں نے حصہ لیا ہے جبکہ ان کے والدین نے اسکول کے اس پروگرام کو سراہا ہے۔اس پروگرام میں بچوں کو قرآن ،سیرت نبوی،قرآنی حقائق،تاریخ آرٹ اورہینڈورک سکھایا جائے گا۔جبکہ عملی کاموں میں وضو،چھوٹی سورتیں زبانی یاد کروانا اور مختلف کھیل کھیلے جائیں گے۔بچے ہر روز ایک نیا کھیل کھیلیں گے ۔
بچوں کو نماز کی غرض و غائیت سکھائی جائے گی۔جس میں اسکا طریقہ اور نماز کے فوئد بھی شامل ہیں۔اس موضوع سے متعلق خاص الفاظ اور تراکیب بھی سکھائی جائیں گی۔
سیرت نبوی میں بچے رسول پاک محمد ﷺ کے حالات زندگی پیدائش سے وفات تک سیکھیں گے ،جبکہ اسلامی تاریخ میں چار مختلف پیغمبروں کے بارے میں پڑہیں گے۔
آرٹ ورک میں بچوں کو ڈرائنگ اور تخلیقی کام کے بنیادی اصول سکھائے جائیں گے۔اسکا مقصد بچوں کو اسلامی آرٹ سے روشناس کرانا ہے۔
امام کا رول
اس موضوع پر بچے ایک امام اور اسکے کام کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔اس کے علاوہ وضو کے عملی طریقے سکھائے جائیں گے۔
سمر اسکول کا آخری دن چار اگست 04 August ہو گا جبکہ اسکی فیس ایک سو کرونا kr:100 ہے جو کہ رجسٹریشن کے ساتھ ہی ادا کی جائے گی۔

منجانب،اسلامک کلچرل سینٹر فری لانس گروپ

اپنا تبصرہ لکھیں