اسلامک کلچرل سینٹرتھوئین میں نماز کا چھ روزہ کورس

salat-courceاسلامک کلچرل سینٹر تھوئین میں معلمہ محترمہ ساجدہ پروین اور محترمہ فرزانہ روزی نے نماز مسنون خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھنے کا طریقہ لیکچر اور تصاویر کی مدد سے خواتین کو سکھایا۔چھہ روزہ کورس میں وضو کے مسائل نماز میں خشوع و خضوع حاصل کرنے اور اسے نبی پاک ﷺ کے طریقے سے پڑھنے کے طریقے زبانی بتائے گئے ۔اس کے علاوہ چھوٹی مسنون دعائیں بھی یاد کروائی گئیں۔کورس میں نماز اور وضو کی سائنسی اہمیت کو مختصر خاکوں کے ذریعے واضع کیا گیا۔کورس میں ہر عمر کی لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی۔گو کہ کورس میں حصہ لینے والی تمام خواتین پہلے سے نمازی تھیں۔ان میں سے اکثریت نے اس کورس کو اپنی نمازوں میں اعلیٰ درجہ کا خشوع و خضوع اور عبادت کا لطف حاصل کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔اس لیے اس کورس میں ذیادہ سے ذیادہ خواتین کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔دلچسپی رکھنے والی خواتین اس فون نمبر پر رابطہ کریں۔
ساجدہ یاسمین ۳۶۰۹۰۶۸۹ .98609063…..
فرح رحمان طیب ۳۶۲۳۹۹99332963……
ٖٗUFN

اسلامک کلچرل سینٹرتھوئین میں نماز کا چھ روزہ کورس“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں